مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے خطے میں سعودی عرب کی شرارت اور تخریب کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ، لبنان اور عالم اسلام کو سعودی عرب کے شراور تخریب کاری سے محفوظ رکھے۔ سعودی عرب ،مسلمانوں پر امریکہ اور اسرائیل کو مسلط کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل مخالف اسلامی محاذ کو کمزور کرنے کی امریکی ، اسرائیلی پالیسی پر گامزن ہے داعش کی تشکیل اسی سلسلے کی کڑی تھی اور داعش کی عراق اور شام میں شکست کے بعد اب سعودی عرب نے ایک نیا فتنہ برپا کرنے پر گامزن ہوگیا ہے اللہ تعالی لبنان اور عالم اسلام کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے شر اور تخریبکاری سے محفوظ رکھے۔انھوں نے کہا کہ جس محاذ پر امریکہ اور اسرائیل کو شکست ہوگئی اب اس محاذ کی کمان سعودی عرب نے سنبھال لی ہے۔
حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے خطے میں سعودی عرب کی شرارت اور تخریب کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ، لبنان اور عالم اسلام کو سعودی عرب کے شراور تخریب کاری سے محفوظ رکھے۔ سعودی عرب ،مسلمانوں پر امریکہ اور اسرائیل کو مسلط کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
News ID 1876436
آپ کا تبصرہ